Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکا نے تمام غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے باہر بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دیگر قوموں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فلمی صنعت زوال کا شکار ہے کیونکہ دیگر ممالک امریکی فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو امریکی فلمی صنعت سے دور کرنے کےلیے ہر طرح کی پُرکشش پیشکش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا کی جانب سے جوابی ٹیرف لگانے پر مختلف ممالک کا شدید ردعمل سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ ان پرکشش پیشکش کے سبب دیگر ممالک کی جانب سے ہالی ووڈ کو نقصان پہنچ رہا ہے، یہ امریکی سلامتی کےلیے خطرے کے مترادف ہے۔ امریکی صدر نے امریکہ میں فلمیں بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ محکمہ تجارت کو غیر ممالک میں بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی اجازت دے رہا ہوں، جو فوری نافذ العمل ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts