Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پہلگام واقعہ،پاکستان کا خطے کی صورتحال پرسلامتی کونسل کوباضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ

سیکیورٹی کونسل

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا جائے گا کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں؛بھارت نے پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کردیے

پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آغاہ کرے گا اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بھی اجاگر کرے گا۔

سلامتی کونسل میں پاکستان اراکین کو واضح کرے گا کہ بھارتی اقدامات خطے میں امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بھی پہلگام واقعہ کے ثبوت مانگے گئے تاہم دو ہفتے گزر جانے کے باوجود اب تک بھارت کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے جب کہ پاکستان نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے مذکورہ واقعہ پر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھر کی جانب سے سراہا جا رہا ہے لیکن بھارت کو اس پیشکش پر سانپ سونگھ گیا ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts