Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین خصوصیت

نادرا کی شہریوں کو دستاویزات کی غیرضروری فوٹوکاپیاں نہ کروانے کی ہدایت

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ضروری دستاویزات کی فوٹوکاپیاں کروانے کے حوالے سے عوام کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں کروانے سے گریز کریں کیونکہ نادرا دفتر میں شناختی کارڈ دیگر دستاویزات کی فوٹوکاپی ضروری نہیں۔

نادرا نے ایڈوائزری میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نادرا کے جاری کردہ دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹوکاپیاں کروانے سے گریز کریں۔

ترجمان کے مطابق نادرا دفتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلا شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ب فارم وغیرہ کی فوٹوکاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق صرف اصل دستاویز یا صرف اس پر درج نادرا کا جاری کردہ نمبر ساتھ لائیں، دراصل ضروری دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کاپیوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں