Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مضافات میں کل شام گرج چمک اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

موسم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر کی شام گرج چمک اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں پیر کو موسم گرم و مرطوب رہے گا جب کہ  شام کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص، نوشہروفیروز، سانگھڑ، خیرپور، گھوٹکی، عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، شکارپور اور کشمور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آندھی، گرج چمک، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کے کھمبوں، درختوں، گاڑیوں اور سولر پینلز جیسے ڈھیلے ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

میٹ آفس کی جانب سے بتایا گیا کہ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کی سرگرمیوں کا انتظام کریں، اور مویشیوں کا بھی خیال رکھیں۔

پی ڈی ایم اے کی وارننگ

دوسری جانب پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مری اور گلیات میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اور شہریوں سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

جمعہ کے روز جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے کے اوائل میں بارش وں کا الرٹ جاری کیا تھا، جس میں 4 مئی تک تیز آندھی اور موسلا دھار بارش وں کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

پی ڈی ایم اے نے سفارش کی ہے کہ شہری ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان اور گائیڈ لائنز پر عمل کریں، محتاط رہیں اور محفوظ رہنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل کریں۔

یاد رہے کہ جمعہ کو پی ڈی ایم اے نے بتایا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے ہیں۔

کسی آفت کی صورت میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مدد کے لیے 1129 پر کال کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts