آئی جی سندھ نے تمام ضلعی افسران کو آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس تک منشیات فروش مافیا اوران کے گٹھ جوڑ کے خلاف کارروائیوں اورسزاؤ ں سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرپولیس افسران کو تعریفاور غیرتسلی بخش اور ناقص کارکردگی پر تحریری طور سزادی جائے گی
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں منشیات فروش مافیااورانکے گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا۔
آئی جی سندھ نے اجلاس میں ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں پولیس کو مطلوب بیرون ملک مفرور ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز کا اندراج کرکے ریڈوارنٹ جاری کروائے جائیں۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے صوبے میں منشیات مافیازاور انکے گٹھ جوڑ میں ملوث ملزمان اور انکے خلاف پولیس ایکشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اے آئی جی آپریشنز نے منشیات کی فروخت میں ملوث ہلاک،گرفتار اور مفرور ملزمان سے متعلق آگاہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی بریفنگ
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ بیرون ملک مفرور ملزمان کے خاندان جو منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں ان کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ منشیات مافیاز کے خلاف کاروائیوں سے ماضی میں غیر معمولی فرق/نتائج دیکھنے میں آئے تھے۔
آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ منشیات فروش مافیاز کے خلاف پولیس کریک ڈاون تیز کیا جائے۔ پولیس کارروائیوں کے نتائج اور منشیات مافیاز کے خلاف ایکشن عوامی اور ادارے کی سطح تک محسوس ہونا چاہیئے
اسپیشل برانچ ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور اے آئی جی آپریشنز،منشیات مافیاز کی فہرست میں پولیس اسٹیشنز کی حدود کو واضح کریں۔منشیات کے کیسز کی تفتیش کے لیئے تجربہ کار اور ماہر تفتیشی افسران تعینات کرکے ٹھوس شواہد پر مبنی کیس عدالت میں پیش کیئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کی فہرستوں میں شامل یا غیر شامل منشیات فروشوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنا کر ایف آئی اے کو ارسال کیا جائے۔عیدالاضحٰی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پر مشتمل کنٹی جنسی پلان تشکیل دیا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ گذشتہ سال مویشیوں کی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی اور تفتیش کرکے مویشیوں کی چوری کی وارداتوں کو روکا جائے۔