Search
Close this search box.
کراچی بلدیات تازہ ترین نمایاں

سندھ:ضمنی بلدیاتی انتخاب،74 نشستوں کے لئے 428 امیدوار میدان میں

الیکشن کمیشن نے سندھ کے 26 اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی مختلف کیٹگری  خالی نشستوں کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے، 77  خالی نشستوں  میں  سے 74 نشستوں کے ضمنی انتخاب کے لئے 3 خواتین سمیت 428 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں  اور 3 نشستیں   پھر خالی رہی ہیں، جبکہ  8 نشستوں پر ایک ایک امیدوار ہونے کی وجہ  کاغذات درست ہونے پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن  نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست ہفتہ (12 اکتوبر ) کو جاری   کردی ہے ۔  صرف  3 خواتین امیدوار میدان میں اتری ہیں ، جن میں سے 2 حیدر آباد اور کراچی کے ضلع وسطی میں ایک خاتون امیدوار ہے۔

الیکشن  کمیشن کے مطابق نے سندھ میں  مختلف بلدیاتی اداروں کی مختلف کیٹگری کی 77 خالی نشستوں کے لئے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس ہوا اور 9 سے 11 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ، جبکہ 14 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونگے۔ خالی نشستوں   میں سے  22 یوسی چیئرمین ، 15 وائس چیئرمین ، 29 جنرل وارڈ کونسلرز اور 11 نشستیں ڈسٹرکٹ کونسلرز کی ہیں۔ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونگے ۔ جن میں سے 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر زکی نشستیں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ بھر میں یہ نشستیں   منتخب نمائندوں کے انتقال یا استعفوں  کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔

کراچی کے مختلف اضلاع کی 10 خالی نشستوں کے  لئے ایک خاتون امیدوار سمیت  96 امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔  ضلع ملیر  کے ملیر ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 9 میں چیئرمین  کے لئے 8 اور ابراہیم حیدری ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 7  میں وارڈ نمبر 4  کے لئے 8 امیدوار ، ضلع کورنگی کے کورنگی ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 7 میں  وارڈ نمبر 1  کے لئے 7، ماڈل ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 7 میں چیئرمین  کے لئے 15 اورلانڈھی  ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 6 میں وائس  چیئرمین  کے لئے 10 امیداور ، ضلع غربی   کے منگھو پیر  ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 5 میں وارڈ نمبر4  کے لئے  5 امیدوار، ضلع جنوبی کے صدر ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 13 میں چیئرمین  کے لئے  14امیدوار، ضلع وسطی کے لیاقت آباد  ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 7 میں چیئرمین  کے لئے 11اور گلبر ٹائون کی یونین  کمیٹی نمبر 5 میں وائس چیئرمین کے لئے 10  امیدوار اور ضلع  کیماڑی کے بلدیہ ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 10 میں وارڈ نمبر 4 میں کونسلر کی نشست  کے لئے 8 امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔

انتخابی شیڈول کے مطابق  14 سے 16 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال  اور 17 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے والے  امیدواروں کی فہرست  جاری ہوگی ، جبکہ  18 سے 21 اکتوبر  تک  منظور یا مسترد ہونے والے   کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع  اور 25 اکتوبر تک ان اپیلوں پر ٹربیونلز فیصلے  کریں گے۔  28 اکتوبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ شیڈول کے مطابق   29 اکتوبر کو امیدواروں نشانات الاٹ ہوں گے اور حتمی فہرست جاری ہوگی، 14 نومبر کو  صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ ہوگی اور 16 نومبر کو نتائج   کا اعلان ہوگا۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں