Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل، آغاز 7 مئی سے ہوگا

نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، ٹورنامنٹ میں 5 ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پرخواتین کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، 7 بڑے شہروں میں 100 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے فنٹس ٹیسٹنگ پروگرام میں حصہ لیا۔ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، اسلام آباد اور بہاولپورمیں خواتین کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پیرس اولمپک کے ہاکی ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

پری ٹورنامنٹ کیمپ 3 مئی سے 6 مئی تک جاری رہے گا، نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز کا باقاعدہ آغاز 7 مئی سے ہو گا اور فائنل 24 مئی کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts