Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریا میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا

بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکار و فلم ساز رتیش دیش مکھ کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ڈانسر دریا میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منگل کے روز اداکار رتیش دیش مکھ کی مراٹھی فلم ’راجہ شیواجی‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ اس دوران ایک 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے ستارا میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہو گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کے ہدایت کار و اداکار رتیش دیش مکھ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو دی تھی جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ ہونے والے ڈانسر کی لاش کو دو دن بعد برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مولانا طارق جمیل سے متاثر ہوکر سابق اداکارہ ثناء خان نے نومولود بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھ دیا، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران پیک اپ ہونے پر کچھ فنکار قریبی دریا میں نہانے گئے تھے، اس دوران دریا کے پانی کا تیز بہاؤ سوربھ شرما کو بہا کر ساتھ لے گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کو حادثاتی موت قرار دیتے ہوئے لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts