انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو نامعلوم افراد کے سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی۔
بھارت میں مخالفت کی وجہ سے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز نے ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور تکنیکی عملے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر، فواد خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر اظہار افسوس
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اگر کوئی بھی بھارتی پروڈیوسر، ہدایت کار یا تکنیکی ماہر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرے گا تو اُس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تنظیم کی جانب سے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بنائی گئی فلم’ابیر گلال‘ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دیا جائے۔