Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کیا کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پھر ملتوی ہو گئے؟

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت 28 اپریل سے شروع ہونے والے گیارہویں اوربارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات دوسری بار بھی ملتوی ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ۔ توقع ہے کہ یہ امتحانات اب مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونگے ۔ تاہم حتمی تاریخ کا اعلان محکمہ تعلیم یا بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تاحال سامنے نہیں آسکا ہے۔

امتحانات میں تاخیر کی سب سے اہم اور بنیادی وجہ طویل عرصے سے انٹربورڈ کے چیئرمین کی سیٹ کا خالی ہونا ہے ، محکمہ تعلیم کی سرچ کمیٹی نے چیئرمین انٹر بورڈ کے لئے دو مختلف ناموں کا اعلان کیا تھا تاہم دونوں حضرات نے ہی چیئرمین شپ قبول کرنے سےمعذرت کر لی ۔ اوراس وقت صورتحال یہ ہے کہ بورڈ کا نہ کوئی چیئرمین ہےاور نہ ہی کوئی کنٹرولرصرف سیکریٹر ی انٹر بورڈ معاملات کو چلا رہے ہیں ۔

دوسری اہم وجہ میٹرک کےامتحانات میں تاخیراورچھٹیوں کی وجہ سے کئی پرچوں کا آگے بڑھ جانا ہے ۔ کیونکہ میٹرک امتحانات کے لئے بنائے گئے کئی سینٹرز ایسے ہیں جو انٹر میڈیٹ کے بھی سینٹرز بنتے ہیں اور ایک امتحان کے جاری رہنےکی صورت میں اسی مقام پر دوسرے امتحان کا منعقد ہونا ممکن نہیں ۔

تیسری اہم وجہ گیارہویں جماعت کے طلباء کو گریس مارکس کی فراہمی کا معاملہ ہے، 15 اپریل کو گیارہویں جماعت کے تمام طلبا ء کو 20 فیصد گریس مارکس دینے سے متعلق حتمی اعلان کیا گیا تھا ، گریس مارکس کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے
مضامین میں دیے جائیں گے۔ بورڈ حکام کے مطابق میکینزم کی تیاری اور گریس مارکس دینے میں 15 سے 20 روز لگیں گے ۔

امتحانات میں تاخیر، نتائج میں بھی تاخیر کا سبب بنے گی ،جسکے نتیجے میں پرفیشنل جامعات میں داخلے بھی تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ گذشتہ برس دسمبر میں محکمہ تعلیم نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل جبکہ نتائج 15 اگست کوجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ بعد ازاں رمضان اور بعض چھٹیوں کی وجہ سے تاریخ آگے بڑھا کر 28 اپریل کر دی گئی تھی ۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts