وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ٹریفک پولیس نے16 سے 19 اپریل تک کی کارروائی کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی ہے
رپورٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر73 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔172 گاڑیاں ضبط کرکے انہیں عدالتی پراپرٹی ڈکلیئر کیاگیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، لاپرواہی اور اوور اسپیڈنگ پر6 ڈرائیورز گرفتارکیے گئے
ٹریفک پولیس کے مطابق کریک ڈاون میں 172 ڈرائیور گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ غیر رجسٹر 7 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ایل پی جی / سی این جی کی 19 کٹس ضبط کی گئیں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1099 جرمانے کیےگئے۔
مزید پڑھیں؛ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر کریک ڈاون جاری،15 ہزار سے زائد موٹر سائیکل ضبط
وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نابالغ ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے۔ ڈمپر، لوڈر اور کمرشل وہیکل کی شہر میں اسپیڈ 30 مقرر ہے اس پر صورت عمل کرایا جائے
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں، گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پیدل چلنے والوں کے لیے زیبرا کراسنگ پر خصوصی اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں اضافی لائٹس اور غیر ضروری آوازوں پر فوری چالان کرنے اورعوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھانے کے بھی احکامات دئیے۔