نشینل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی جانب سے شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
این ای او سی کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں18 اور 19 اپریل کو شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل، کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
الرٹ کے مطابق تیز ہواوں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے، پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ضروری پیشگی انتظامات رکھے۔
این ای او سی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ موسمی حالات سے آگاہ رہنے کے لیے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں، عوام اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کرے، آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔