Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ساحرحسن کی درخواست ضمانت،آئینی بینچ اورریگولربینچ میں اختلاف، معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال

ساحر حسن

منیشات کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی منشیات برآمدگی کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔
ملزم کی درخواست ضمانت پر آئینی بینچ اور ریگولر بینچ میں دائرہ اختیار کے متعلق اختلافات کے باعث معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کر دیا گیا۔
دوران سماعت آئینی بینچ نے موقف اختیار کیا کہ آئینی بینچ نے ہمارے آرڈرز کو نظرانداز کر دیا ہے۔

جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ ہم نے اس درخواست ضمانت کی سماعت کے حوالے سے کچھ آئینی نکات اٹھائے تھے
عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جن دفعات کے تحت آپ عدالت آئے ہیں ،آپ کا کیس آئینی بینچ کے پاس سماعت کے لیے جانا چاہئے

مزید پڑھیں:منشیات برآمدگی کیس، ملزم ساحر کا موبائل فرانزک کیلئے بھجوا دیا، مزید نام بھی سامنے آنے کا امکان

عدالت نے کہا کہ اگر آپ قانونی حقوق کی دفعات کے تحت آتے تو ہم کیس سن سکتے تھے۔لیکن آپ نے بنیادی حقوق کے حوالے سے ضمانت پر رہائی کی درخواست کی ہے۔
اس موقع پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اس درخواست کو اس عدالت نے پہلے بھی آئینی بینچ بھیجا تھا۔آئینی بینچ سے درخواست واپس کیے جانےکے بعد مناسب ہوگا کہ معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا جائے
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔درخواست گزار پر منشیات برآمدگی کا الزام ہے
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کیس میں ملزم ساحر حسن گرفتارہے۔ملزم ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ اور گانجا برآمد ہوا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts