Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

سال کا آخری دن، کراچی میں پارہ 9 ڈگری تک گرنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری یا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شمال مشرق سےچلنےوالی ہواکی رفتار8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔ دوسری جانب کراچی کی فضا مضر صحت ہے کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 214 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کےشمالی اضلاع سمیت وادی کوئٹہ اورگردونواح میں مطلع ابرآلوداور موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کوئٹہ ، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں