Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کورنگی کریک میں 17 روز بعد بجھنے والی آگ کو دوبارہ بھڑکا دیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 17 روز بعد خود بخود بجھنے والی آگ کو دوبارہ بھڑکا دیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 29 مارچ کو گڑھے کی کھدائی کا کام جاری تھا کہ اسی دوران آگ بھڑک اٹھی، گڑھے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی گئی اور بلآخر 17 روز بعد آگ خود بجھ گئی۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہےکہ گیس کے خطرناک ہونے کے باعث ماہرین کی جانب سے کورنگی کریک کے اسی مقام پر دوبارہ آگ لگا دی گئی اور یہ آگ ماحول کی حفاظت کیلئے لگائی گئی ہے۔

 

حفاظتی اقدامات کے تحت فائر برگیڈ کا عملہ مقام پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطراف کے ماحول اور آبادی کو گیس سے محفوظ بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا تھا کہ کورنگی میں لگنے والی آگ کی جگہ گیس پاکٹ موجود تھا اور اس قسم کے واقعات سوئی میں بھی پیش آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورنگی کریک آگ، ایس جی ایس لیب کی سرویلنس ٹیم ایک بار پھر آگ کے مقام پر پہنچ

انہوں نے بتایا کہ آگ آج خود ہی بجھ گئی اور آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موجود ہے اور متاثرہ علاقے کے اطراف میں گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔ ادھر ڈی سی کورنگی مسعود بھٹو نے بتایا تھا کہ آگ کے مقام پر ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کی موجودگی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts