Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی

جماعت اسلامی نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 22اپریل کوشٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہا تار یخ سے سبق حاصل کرتے ہوئے 56اسلامی ممالک کو فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا، پاکستان کےوزیراعظم اور آرمی چیف  کردارادا کریں، حافظ نعیم الرحمان نےمارچ کے شرکا سےاسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی

کراچی شاہراہِ فیصل پرفلسطینوں سےاظہار یکجہتی اورغزہ کےشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےکےلئے جماعت اسلامی کی جانب سےملین مارچ کیا گیاجس میں شریک ہزاروں مرد،خواتین اور بچے ہاتھوں میں بینرزاور تصاویراٹھا کر اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتےرہے۔

ملین مارچ سےخطاب کرتےہوئے جماعت اسلامی پاکستان کےامیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ غزہ کے مسئلے پر  56 مسلم ممالک ہوش کےناخن لیں اورفوری اجلاس طلب کریں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف بھی اپناکردار ادا کریں

حافظ نعیم الرحمن نے کہا تمام سیاسی جماعتیں اسرائیلی ظلم وبربریت کی مذمت کریں اور فلسطینوں کی مدد کے لئے آگے آئیں

انھوں نے شرکا مارچ سے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کریں

مارچ سےامیر جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر ، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی اور جے آئی کے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts