Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کا خطرہ، پارہ کتنے ڈگری تک جاسکتا ہے؟

کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، شہر میں آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ کے کئی مقامات میں ہیٹ ویو، کراچی میں پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہوسکتا ہے، کراچی میں شمال ٘مغرب سے گرم ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، سندھ کے اکثر مقامات پر درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts