Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ کے کئی مقامات میں ہیٹ ویو، کراچی میں پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں جاری گرمی کی لہر کو ہیٹ ویو ڈیکلیئر کر دیا ہے۔ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملحقہ اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔ قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر اور دیگر اضلاع میں بھی دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں بارش اور تیز ہوائوں کا بھی امکان ہے۔ لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور دیگربالائی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آنےوالےدنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکانِ ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts