Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں گو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ سہراب گوٹھ پولیس پکٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، گولیاں لگنے سے اہلکار یاسین جاں بحق اور اہلکار سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا، حملے کی ذمہ داری فتنتہ الخوارج نے قبول کی تھی۔

ڈی ایس پی کے مطابق کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ مبینہ دہشت گردوں میں فرہاد، حاجی رحمان اور صغیر شامل ہیں جن کے قبضے سے 3 پستول اور تنظیمی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کا تعلق فتنتہ الخوارج مولانا بشیر گروپ سے ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ خوارج نے حال ہی میں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا، گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھجوایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں