Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکی ٹیرف کی معطلی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3302 پوائنٹس کا اضافہ

امریکی ٹیرف موخر ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، انڈیکس کی تین حدیں بحال ہو گئیں ہیں۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 3302 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

  مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1379 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب امریکی ٹیرف تین ماہ کیلئے معطل کئے جانے کے بعد امریکا سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہو گئی تھی۔ کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہی دن میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 8 ہزار 687 پوائینٹس کی مندی دیکھی گئی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts