Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے،کراچی پولیس چیف کی ہدایت

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسٹریٹ کرائم، ٹریفک حادثات، ہیوی وہیکلز کے خلاف کارروائی، ہیلمٹ کے لازمی استعمال، قوانین کے مؤثر نفاذ، نیشنل گیمز، اسکواش چیمپیئن شپ، پولیو ڈرائیو اور پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت دی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts