Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پرآپریشن،36 گاڑیاں اور382 موٹر سائیکل تحویل میں لے لیں

سندھ پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران کراچی شہر میں 36 ایچ ٹی وی، ایل ٹی وی گاڑیاں، 382 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔ اس آپریشن میں مجموعی طور پر 12 واٹر ٹینکرز، 2 منی بسیں، 2 منی ٹرکس، 3 ڈمپرز، 8 ٹرک، 1 بس، 1 مزدا، 5 آئل ٹینکرز اور 2 ایچ ٹی وی ٹرک بھی تحویل میں لیے گئے ہیں۔

کارروائیوں کے حوالے سے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اورصوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی ہدایات پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے مربوط اور منظم کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانا، سڑکوں کو منظم رکھنا اور قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو بغیر ہیلمٹ کے سڑکوں پر سفر کر رہے تھے، ان کی موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔ کل منگل 8 اپریل سے شہر بھر میں پرانی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مہنگی لگژری گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، اور یہ کارروائیاں روز بروز وسیع کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر سطح پر قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، ہیلمٹ پہنیں، گاڑیوں کے کاغذات مکمل رکھیں، اور روٹ پرمٹ یا فٹنس سرٹیفکیٹس جیسے قانونی تقاضے پورے کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts