Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی، ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقلی کے معاملے پر طلب کرلیا اور تمام متعلقہ دستاویزساتھ لانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے اداکارہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ، نوٹس ان کی جانب سے گھر پر وصول کیا گیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کیخلاف بینک فراڈکی انکوائری جاری ہے، انکوائری کے دوران کئی ٹرانزیکشنز مانیٹر کی گئی، اداکارہ کے سلون میں2 کروڑ 64 لاکھ 41 ہزار رقم منتقل ہوئی، رقم عاطف خان کے اکاؤنٹس سےمنتقل کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بیوٹی سلون لکی ون دوسرا کلفٹن میں واقعہ ہے، تمام رقوم 2019 سے 2022 تک منتقل کی گئی اور اسی عرصے کے دوران بینک فراڈ بھی ہوا۔

تحقیقات سے ثابت ہوا اداکارہ شوہر کے فراڈ میں بڑی بینفشری تھی، ان کو تمام متعلقہ دستاویزساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم کال اپ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts