Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی کے 11 سالہ بچے نے انسانوں کی طرح باتیں کرنے والا روبوٹ بنالیا، روبوٹ کیسے اور کیا کیا کام کرتا ہے؟

کراچی کے 11 سالہ بچے نے کم عمری میں ہی مصنوعی ذہانت کی صلاحیت رکھنے والا روبوٹ بناکر سب کو حیران کردیا ہے۔ چھوٹی سے عمر میں بڑا کارنامہ انجام دینے والا ننھا طالب علم کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

محمدحسنین کو بچپن سے ہی روبوٹکس کے شعبے میں دلچسپی تھی۔ حسنین نے پچھلے 2 سال کے دوران گیم ڈیولپمنٹ اور روبوٹکس دونوں کے بارے میں سیکھا اور اب اے آئی اسسٹنٹ ان کے حتمی پروجیکٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ٹائمز آف کراچی کو انٹرویو میں محمدحسنین رضا نے بتایا کہ انہیں بچپن سے روبوٹکس کے شعبے میں دلچسپی تھی۔

انہوں نے اپنے اساتذہ سے ایک پراجیکٹ شیئر کیا تو انہوں نے بھی رہنمائی کی اور پھر اس پر محنت کی اور آج سب کے سامنے یہ روبوٹ ہے۔ محمدحسنین نے اپنے اس روبوٹ کا نام محمدعلی رکھا ہے اور جیسے ہی اسے محمدعلی پکارا جاتا ہے یہ روبوٹ ایکٹو ہوجاتا ہے۔

محمد حسنین نے بتایا کہ جیسے ہی یہ ایکٹیو ہوتا ہے تو پروگرامنگ ونڈو اشارہ کرتی ہے کہ وہ بات سن کر اس پر عمل کر رہا ہے اور اس کے بعد روبوٹ میری بات کا جواب دیتا ہے اور اپنا کام مکمل کرتا ہے۔ اس روبوٹ سے روز مرہ کے گھریلو کاموں میں بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ روبوٹ کو بجلی کو سولر پاور پر شفٹ کرنے کو کہا جائے گا تو وہ یہ کام بھی کر سکتا ہے۔

محمدحسنین کے مطابق یہ ایک مکمل اے آئی اسسٹنٹ ہے اس سے جو بھی چاہے پوچھا جاسکتا ہے روبوٹ اسکا جواب دے گا۔ حسنین نے بتایا کہ یہ صرف انکی بات ہی نہیں سنتا بلکہ اس روبوٹ سے کوئی بھی کام لے سکتا ہے۔ کوئی شخص جیسے ہی اس روبوٹ کو محمدعلی کہہ کر پکارے گا روبوٹ ایکٹو ہوجائے گا اور اسکے سوال کا جواب دے گا۔

محمدحسنین نے بتایا کہ ابھی روبوٹ کے سر پر کوئی کور نہیں ہے کیونکہ ابھی وہ اسکے سر کا تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے سر بنارہے ہیں جو چند ہفتوں میں تیار ہوجائے گا۔ حسنین نے روبوٹ کی تیاری میں سپورٹ کرنے پر اساتذہ اور والدین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ محمد حسنین روبوٹکس اور گیم ڈیولپمنٹ کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں انہوں اس روبوٹ میں مستقبل میں کیمرہ لگانے کا بھی عندیہ دیا۔ انکا پلان ہے کہ روبوٹ کو یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ وہ کس سے بات کررہا ہے۔

Syed Faraz Haider Rizvi – Hasnain Father

محمدحسنین کے والد سید فراز کو اپنے بیٹے پر فخر ہے۔ انہوں نے ٹائمز آف کراچی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مستقبل میں اپنے بیٹے کی کامیابیوں کیلئے بھی پرامید ہیں۔ انہیں امید ہے انکا بیٹا اپنا یہ علم آگے بھی باٹے گا جس سے اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے دوسرے طلباء کا بھی فائدہ ہوگا۔

محمدحسنین کی کم عمری میں اس بڑے کارنامے کی ہر جگہ پذیرائی کی جارہی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی محمدحسنین کو سراہا۔ جیو نیوز کے مطابق گورنرسندھ نے محمدحسنین کیلئے ایک لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ دینے بھی کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں