Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا آغاز، پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اسحاق ڈار

معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مشن کے تحت 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا آغاز ہو گیا۔ فورم میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء، و وزرائے اعلیٰ اور مختلف ملکوں سے متعلقہ شعبوں کے ماہرین شریک شریک ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا خطاب:

فورم سے خطاب میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جو اب معاشی لحاظ سے بہتری کی جانب جا رہا ہے، پاکستان میں دیر پا ترقی کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں، عالمی کمپنیاں پاکستان سے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری سے بھر پور استفادہ کر سکتی ہیں۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا بیان:

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومتی کوششوں سے معاشی استحکام ممکن ہوا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قوانین کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ مائننگ صوبائی شعبہ ہے، جس کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل مشاورت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی، پیٹرولیم ڈویژن اور متعلقہ ادارے منرل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں، فورم کا مقصد پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔

علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ معدنی وسائل کے حوالے سے صوبہ بلوچستان کو اہمیت حاصل ہے، حکومت پاکستانی معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پر عزم ہے ، غیر ملکی شخصیات کی فورم میں شرکت پاکستان کے معدنی شعبے میں اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیرِ تجارت جام کمال کا فورم سے خطاب:

وزیرِ تجارت جام کمال نے فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ بلوچستان میں معدنیات کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے، سیکیورٹی کےحوالے سے بھی سرمایہ کاروں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جا رہا ہے، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری چند سال نہیں بلکہ طویل مدت کے لیے ہوتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts