Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کورنگی کریک میں لگنے والی آگ گیارہویں روز بھی برقرار، تحقیقات کیلیے وزارت توانائی نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی

وزارت توانائی نے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے کمشنر کراچی کے خط پر ایکشن لیتے ہوئے ایک ٹیکنیکل کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے کنوینر او جی ڈی سی ایل کے سکندر علی میمن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل، اور پی آر ایل کے تجربہ کار ماہرین اس کمیٹی میں شامل ہوں گے، جاری نوٹیفکیشن میں پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو فوری کیمپ آفس قائم کرنے اور امدادی کارروائیوں میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام سروس کمپنیوں کو آگ بجھانے اور مرمت میں تکنیکی اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے، قائم کی گئی کمیٹی کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کی وجوہ، اس کی شدت اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے تکنیکی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی کو قلیل اور طویل مدتی سفارشات پیش کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات روکے جا سکیں، یہ کمیٹی مقامی انتظامیہ سے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فوری مداخلت، مؤثر رسک مینجمنٹ کے لیے اقدامات کرے گی۔

واضح رہے کہ وزارت توانائی کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر کورنگی کریگ پر لگی آگ پر قابو پانے اور اس کے نقصانات کم کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ آگ گزشتہ 10 دنوں سے لگی ہوئی ہے، اور ماہرین کی جانب سے تیار کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں زیر زمین معدنیات کی تصدیق کی گئی ہے، ریسکیو 1122

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts