Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے بیشتر بازار، کاروباری مراکز احتجاجاً بند، شہر میں آج ہڑتال کی وجہ جانتے ہیں؟

کراچی میں آج مختلف کاروباری تنظیموں کی جانب سے احتجاجاً کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہرقائد کے مختلف کاروباری حلقوں کی جانب سے آج کی جانے والی یہ ہڑتال غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔

عالمی سطح پر دی گئی احتجاجی اپیل پر آج کراچی میں اولڈ سٹی ایریا، جوڑیا بازار، اور دیگر مرکزی کاروباری مراکز میں تمام مارکیٹس بند ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف تاجر تنظیموں نے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔

احتجاجی اقدام میں کراچی ٹمبر مرچنٹ ٹریڈرز، سٹی کراچی تاجر اتحاد، آل کراچی تاجر ایسوسی ایشن، کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ایسوسی ایشن اور طارق روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سمیت متعدد تنظیمیں شامل ہیں۔

 

تاجر رہنماؤں نے واضح کیا کہ یہ ہڑتال محض ایک کاروباری فیصلہ نہیں، بلکہ ایک انسانی فریضہ ہے۔ تاجررہنماؤں نے کہا ہے کہ آج شام پانچ بجے شہر کی اہم شاہراہ عبداللہ ہارون روڈ پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جس میں مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندے، شہری و سماجی کارکنان، اور عام شہری شریک ہوں گے۔ مظاہرے کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی عوام، خصوصاً کراچی کے تاجر، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts