سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے مستقل چیئرمینز تعینات کردیئے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تعیناتی پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سرچ کمیٹی کے مقرر چیئرمینز کو فوری عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق تعلیمی بورڈز میں سربراہ کی تعیناتی کے لیے جاری حکم امتناع منسوخ کر دیا گیا جبکہ مشرف علی راجپوت چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی تعینات کر دیا گیا۔
حکومت سندھ نے خالد حسین مہر چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ تعینات کر دیا جبکہ رفیق احمد چانڈیو چیئرمین بورڈ آف اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد تعینات کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منصور راجپوت چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور خاص تعینات کیا گیا جبکہ آصف علی میمن چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیر آباد تعینات کر دیا گیا۔ سکھر تعلیمی بورڈ کےلیے سندھ مدرسہ کے پروفیسر زاہد حسین چنڑ کو مقرر کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غلام حسین سہو چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی تعینات کردیا گیا۔