Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ ہائیکورٹ نے اربوں روپے کی 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کے خلاف درخواست مسترد کردی

سندھ ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لئے اربوں روپے کی 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ لوگ اس اسکیم سے کیسے متاثر ہوئے ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار سندھ اسمبلی کے رکن ہیں۔ محمد فاروق نے اسمبلی میں بھی گاڑیوں کی خریداری کی مخالفت کی تھی۔

عدالت نے اس پر سوال کیا کہ ”یہ معاملہ اسمبلی میں کیسے گیا؟“ اور کہا کہ ”یہاں درخواست پر کوئی بل یا ایکٹ نظر نہیں آ رہا ہے۔“ درخواست گزار نے بتایا کہ انہوں نے اسمبلی میں گاڑیوں کی خریداری کے خلاف قرارداد پیش کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ ”ڈبل کیبن گاڑیاں خریدی جائیں گی تو آپ بحیثیت شہری کیسے متاثر ہوسکتے ہیں؟“ درخواست گزار نے جواب دیا کہ ”لگژری گاڑیوں کے بجائے 1000 سی سی کی گاڑیاں خریدی جائیں تاکہ عوامی مفاد میں بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔“

وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ عدالت نے اس پر سوال کیا کہ ”کونسے حقوق متاثر ہوئے ہیں؟“ اور ”کونسے قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے؟“ درخواست گزار نے عدالت سے وقت کی درخواست کی تاکہ وہ رولز اور پالیسی کی خلاف ورزی کی تفصیلات فراہم کر سکیں، تاہم عدالت نے کہا کہ ”وقت نہیں دے سکتے۔ پہلے ہی کیس زیر التوا ہے۔“

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں اپنے دلائل میں کہا کہ یہ گاڑیاں لگژری نہیں بلکہ ضروری ہیں تاکہ افسران اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کے لیے فنڈز کا غلط استعمال نہیں کیا جا رہا ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس بہت اہم ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔

بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے حکومت سندھ کے جواب کو تسلیم کیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts