Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کالجز میں نشستیں خالی ہیں، کیپ پالیسی میں بچوں کو رعایت دی جائے، ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم)کے رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے کیپ پالیسی کی وجہ سے کالجوں میں خالی نشستوں پر طلبہ و طالبات کو داخلے نہ دینے کے خلاف سندھ اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا ہے۔

محمد عامر صدیقی کے جمع کرائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں کہاگیا ہے کہ سینٹ لارنس گرلز کالج گرومندر میں آج تک 600 نشستوں میں سے صرف 40 نشستوں پر طالبات کو کیپ پالیسی کے مطابق داخلہ ملا ہے۔ کیپ پالیسی 2024-25 کے باعث بڑے پیمانے پر طالبات داخلہ سے محروم ہوگئی ہیں۔

محمد عامر صدیقی کے مطابق کیپ پالیسی میں 89 فیصد نمبر مقرر کرنے اور داخلہ کی حد رکھنے والی طالبات ہی داخلہ دیا جارہاہے، جبکہ 88 فیصد نمبر والی والی طالبات داخلہ سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ توجہ دلائونوٹس میں ایک کالج کا ذکر ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق شہر کے متعدد کالجوں کی یہی صورتحال ہے، لہذا وزارت تعلیم پالیسی رویو کرکے اس کی حد کو کم کی جائے۔

اگر کالجوں میں نمبروں کی شرح اسی طعح برقرار رہی تو کالجز خالی اور اچھے مارکس لینے والے بچے اور بچیاں چند نمبروں کی کمی کی وجہ سے مزید تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔ اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹص جمع کرانے کا مقصد کالجز میں خالی نشستوں کو پر کرنا اور طلبا و طالبات کے لئے محدود راستے کھولنے آواز اٹھانا۔ یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس 27 اگست کو ہورہا ہے اور امکان ہے کہ یہ توجہ دلائونوٹس اس میں زیر بحث آئے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں