Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں یوم القدس ریلی کا کل ایم اے جناح روڈ پرانعقاد ہوگا،ٹریفک پولیس کا متبادل راستوں کا اعلان

کراچی میں کل 28 مارچ کو بعد نماز جمعہ ایک دینی جماعت کی جانب سے "یوم القدس ریلی” نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ریلی کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں تاکہ اپنی منزل مقصود پر باآسانی پہنچ سکیں۔

لسبیلہ/ تین ہٹی

تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والا ٹریفک گرومندر سے دائیں جانب سولجر بازار اور بائیں بنوری سنگل سے جیل چورنگی ، پی پی چورنگی سے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکےگا۔

پریڈی اسٹریٹ

پریڈی اسٹریٹ / ریگل سے جانب تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو پریڈی چوک اور صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

فریسکو چوک

فریسکو چوک/ عید گاہ چوک سے تبت سینٹر جانے والی ٹریفک کو جوبلی سے آغا خان سوئم روڈ سے بائیں جانب انکل سیریا اور کوسٹ گارڈ سے سولجر بازار کی جانب موڑ دیا جائے گا یا جانب نشتر روڈ موڑ دیا جائے گا۔

داؤد پوتہ روڈ اور لکی اسٹار

داؤد پوتہ روڈ ، لکی اسٹار سے آنے والے ٹریفک کو پریڈی چوک سے دائیں جانب صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

آغا خان سوئم روڈ

آغا خان سوئم روڈ ، گارڈن سے کوسٹ گارڈ آنے والے ٹریفک کو (بہادر یار جنگ روڈ )سولجر بازار سے جانب گرومندر موڑ دیا جائے گا۔

 

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عوام کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس سے 1915 پر رابطہ کرے۔ یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ واٹس ایپ (03059266907) اور فیس بک (،،،) سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts