کراچی میں کارساز کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ میاں بیوی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت ایاز اور اقضیٰ کے نام سے کر لی گئی، جو اللہ والا ٹاون کے رہائشی اور ملازمت کرتے تھے۔ دونوں میاں بیوی ملازمت سے واپس آ رہے تھے، جاں بحق خاتون نارتھ کراچی کے اسکول میں ٹیچر تھی جبکہ میاں فیکڑی میں ملازمت کرتا تھا
حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے کار کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔