Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کا حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کا میاں، بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ ملزم ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان میں ٹینکر ڈرائیور رحیم بادشاہ اور ہیلپر عمر وقاص شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 322 شامل کردی ہے، ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ کہیں یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تو نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کا تو ان اوقات میں داخلہ بھی ممنوع ہے۔ ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ واٹر ٹینکرز کو سڑکوں پر آنے کی اجازت ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کریں کہ جس روٹ پر یہ ٹینکر آرہا تھا وہاں اسے اجازت تھی یا نہیں۔ جس پر تفتیشی افسر نے جواب میں کہا کہ ہم نے ٹینکر مالک کا بھی معلوم کرنا ہے۔ عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ماڈل کالونی میں مقدمہ درج ہے۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts