Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، پارہ 10 ڈگری تک پہنچ گیا

شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جس کے باعث آج درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا جب کہ رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہلکی دُھند کے باعث آج صبح حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 جب کہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں 3، پشاور میں 6 اور کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ وادی کوئٹہ میں آج صبح کم سےکم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 6، نوکنڈی میں کم سےکم درجہ حرارت صفر،گوادر 7،سبی میں9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وادی زیارت میں بھی شدید سردی کاراج ہے، ٹنکیوں اورپائپوں میں پانی برف بن گیا ہے، زیارت میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا اور گیس غائب ہوگئی۔ شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے زیارت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں