Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انٹر بورڈ کراچی کے امتحانات میں بے ضابطگی ثابت، بورڈ افسران کی تحقیقات نیب سے کرانے کی سفارش

انکوائری کمیٹی نے بورڈ افسران کی تحقیقات نیب سے کرانے کی سفارش کر دی ہے، انٹر بورڈ سال اول کے امتحانات سے متعلق انکوائری رپورٹ خصوصی کمیٹی کو پیش کر دی گئی، رپورٹ میں کہا گیا پری انجینئرنگ، سائنس جنرل گروپ کے نتائج پر شکایات آئیں۔

سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں طلبا کو 15 سے 20 اضافی نمبر دینے کا فیصلہ کیا گیا، پارلیمانی کمیٹی نے تین پرچوں میں طلبہ کو اضافی نمبرز دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ ہم نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو قبول کیا اور یہ نہیں کہا کسی کو بچانا ہے، حکومت نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں کوئی تبدیلی نہیں کی، کراچی کے نتائج باقی بورڈز کے مقابلے کم ہوئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts