Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج، مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد

کمشنر کراچی نے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل پولیس کراچی رینج کی درخواست پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں احتجاج، مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی، دفعہ 144 کا نفاذ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

 

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر پولیس کو کارروائی کرکے مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا، پابندی کا اطلاق فوری نافذ العمل ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts