Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پولیس پر حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ ارمغان کے والد کامران قریشی نے خریدا تھا، ڈی آئی جی کا انکشاف

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر سے ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سی آئی اے کا مؤقف سامنے آ گیا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ ملزم کامران قریشی سے منشیات سے متعلق بھی تفتیش کریں گے، پولیس پر حملے میں استعمال اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔

مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ارمغان سے تحقیقات میں مزید اہم شواہد حاصل کر لیے، گھر سے ملنے والے کئی ہتھیار پشاور سے خریدے گئے، کامران قریشی نے ہتھیار خرید کر ارمغان کو دیے تھے۔

ڈی آئی جی مقدس حیدر نے کہا ہے کہ اسلحہ خریدتے وقت کی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں، متعدد ویڈیوز ملزم کے موبائل فون سے ملی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ارمغان کی گرفتاری کے وقت مقابلے کے درج مقدمے میں کامران قریشی کو بھی ملزم بنایا گیا ہے، ارمغان نے چھاپے کے دوران اے وی سی سی پر شدید فائرنگ کی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts