Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 6 منشیات فروش گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں6 منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتارملزمان سے چرس، آئس اور شراب برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں شیراز، جمال، عبدالرشید، غلام مصطفیٰ، نوید اور ایاز شامل ہیں۔

عارف عزیز کے مطابق ملزم عبدالرشید پہلے بھی منشیات فروشی کے4مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے اور ملزم جمال پہلے بھی شراب سپلائی کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں

ایس ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالےکیا جارہا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts