گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ افسران مارکیٹوں اور بازاروں میں زیادہ سے زیادہ دکانوں پر قیمتیں چیک کریں یقینی بنائںں کہ دکاندار نمایاں طور پرسرکاری قیمتوں کی فہرست آویزاں کریں افسران اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر اشیا فروخت کرائیں۔ کمشنرکراچی آفس سے جرمانوں کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق 17ویں رمضان کو 186 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔کارروائی میں 13 لاکھ 87 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا 17 ویں رمضان کو 1299 دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں اسپیشل مجسٹریٹس نے 4لاکھ 56 ہزار رروپے جرمانہ عائد کیا۔
سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے افسران نے 221 مقامات پر سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کرائیں۔شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 17 روز کے دوران 3 ہزار 42 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں میں۔3 کروڑ 55 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا 141 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا 122 دکانیں سیل کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 17روز کی کارروائی میں 18 ہزارزائد دکانوں پر قیمتیں چیک۔ کی گئں کمشنرکر اچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری رہے گی۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں گراں فروشوں کے خلاف 17 ویں رمضان کی کارروائی میں 2 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع شرقی میں گراں فروشوں پر 2 لاکھ 65 ہزار روپے غربی میں 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا وسطی میں ایک 43 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ملیر میں ایک لاکھ 6 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کورنگی میں دو لاکھ 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کیماڑی میں 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا