Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اے این ایف کی کارروائی، کراچی سے افریقہ نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس پورٹ کنٹرول یونٹ پاکستان (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نشہ آورگولیاں اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی ہے، جس میں سیرا لیون افریقہ جانے والے کنٹینرکو روکا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی میں 5 کروڑ 60 لاکھ سےزائد مالیت کا مال برآمد ہوا، کارروائی قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل پر کی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل اسی ایجنٹ کا دبئی جانے والا کنٹینر پکڑا گیا تھا، آج دوبارہ سیرا لیون افریقہ جانے والے کنٹینرکو روکا گیا تھا، کنٹینر تولیہ ایکسپورٹ کے نام پر بک کیا گیا تھا۔

اے این ایف کے مطابق کہ پورٹ کنٹرول یونٹ کی جانب سے کنٹینرکی تلاشی لی گئی، تلاشی کےدوران بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں ٹریمیڈول ملی، نشہ آورگولیاں 112 کارٹنز میں چھپائی گئی تھی۔

کنٹینر میں بکسٹ کے 420 کارٹنز بھی موجود تھے، گولیوں کو کپڑوں کے اندر چھپایا گیا تھا، تلاشی کے دوران مکمل مال برآمد کر لیا گیا، برآمد شدہ مال پاکستان کسٹمز کے حوالے کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts