ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان ایف آئی کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے سابق بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او عاطف محمد خان کو آٹھ مارچ 2025 کو گرفتار کیا۔ ملزم عاطف محمد خان بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا۔گرفتاری کے بعد عاطف کی اہلیہ نادیہ حسین کو جعلساز کی جانب سے رشوت طلب کرنے کے لیے واٹس ایپ پرکال کی گئی۔۔جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویربطورڈی پی استعمال کی
نادیہ حسین نے ایف آئی اے کراچی سے رابطہ کیا، ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں شکایت درج کروانے کی ہدایات کیں ۔لیکن نادیہ حسین نے شکایت درج کروانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائےجو قانون جرم ہے،
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی فرد کو بغیر ثبوت اور شواہد کے بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ شہری کسی بھی مشکوک کال یا رابطے کی صورت میں فوری متعلقہ ادارے سے رجوع کریں۔