خواتین کی آواز دبانے  کے لیے ڈیجیٹل ٹولز استعمال ہور ہے ہیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کی پامالی کے لیے اقدامات میں کمی کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ میں خواتین کےعالمی دن کے حوالے سے منعقد تقریب میں انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ہر 10 منٹ میں، ایک عورت اس کے ساتھی یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ماری جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی آواز دبانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز استعمال ہور ہے ہیں، خواتین کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا خواتین کے بنیادی حقوق کے لیے کھڑی ہو رہی ہے، 612 ملین خواتین اور لڑکیاں مسلح تصادم کے سائے میں زندگی بسر کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی دنیا کو ہرگز قبول نہیں کرنا چاہیے جہاں خواتین اور لڑکیاں خوف کے عالم میں زندگی بسر کریں۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کے تمام رہنماؤں کو ہر فیصلے اور ہر فورم پر خواتین کے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts