رمضان المبارک، مسجد نبوی میں بروقت طبی امداد کے لیے ایمبولینس اسکوٹر سروس متعارف

مسجد نبوی میں زائرین کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس اسکوٹر سروس متعارف کرائی گئی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق رمضان کے آغاز پراسکوٹر فرسٹ ایڈ سروس لانچ کی گئی تھی جس کا مقصد زائرین کے لیے فوری اور بہتر صحت خدمات کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق ہنگامی طبی ٹیموں نے رمضان کے آغاز سے اب تک 91 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی۔

ایمبولینس اسکوٹر سروس کی ٹیمیں مریض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں پہنچانے کا بھی انتظام کرتی ہیں جہاں ان کاعلاج کیا جاتا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts