کراچی ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات، سید محمود غزنوی صدر اور جمن جمالی نائب صدر منتخب

 کراچی ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سید محمود غزنوی صدر اور جمن جمالی نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے جن میں کُل 73 ووٹرز نے حصہ لیا تھا۔ انتخابات میں دو پینلز نے شرکت کی اور ایک پینل کامیاب قرار پایا۔

منتخب ہونے والے نمائندگان میں سید محمود غزنوی (صدر)، جمن جمالی (نائب صدر)، عبداللہ رشید (جنرل سیکریٹری)، نظر صدیقی اور سید اسامہ (ایگزیکٹو ممبرز) شامل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ انتخابات ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts