Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پانی کی لائنوں کا کام مکمل، شام تک پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی، واٹر کارپوریشن

کراچی میں پانی کی لائنوں میں رساؤ کا کام مکمل ہوگیا، پانی کی لائنوں میں رساؤ کا کام رات گئے مکمل کیا گیا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق آج شام تک شہر میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی، بلک لائنوں سے ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی کی فراہمی شروع ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 12مختلف مقامات پر پانی کی لائنوں میں لیکجز موجود تھے جس سے یومیہ 1 کروڑ گیلن پانی ضائع ہو رہا تھا۔ ماروڑہ گوٹھ، صفورا، سپارکو، کشمیر روڈ اور لیاقت آباد میں لائنوں کی مرمتی کی گئی۔ پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر 54 انچ ڈایا لائن کے لیکجز کی بھی مرمت کی گئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پرانی سبزی منڈی سے لے کر لیاقت آباد تک 48 انچ ڈایا لائن پر لیکجز کی مرمت کی گئی، لیکجز کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کی شکایات آ رہی تھی۔ لیاری، صدر، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ناظم آباد اور دیگرعلاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ لیاری ندی میں ایف ٹی ایم کی لائن میں انسپیکشن ٹی کی تنصیب کی گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts