Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

2024 میں سب سے زیادہ کون سی چیز مہنگی ہوئی، کس کے دام سب سے کم ہوئے؟ سرکاری اعداد و شمار جاری

سال 2024 میں سب سے زیادہ کون سی چیز مہنگی ہوئی اور کس شے کے دام سب سے کم ہوئے اس حوالے سے سرکاری رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رخصت ہونے والے سال میں سب سے ذیادہ مہنگے ٹماٹر ہوئے اور جو چیز سب سے زیادہ سستی ہوئی وہ آٹا اور پیاز ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ٹماٹر 138.53 فیصد مہنگے ہوئے آلو 61.17 فیصد، دال چنا 51.17 جبکہ دال مونگ 31.51 فیصد مہنگی ہوئی اس کے علاوہ پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 25.62 اور گائے کے گوشت کی قیمت میں 24.28 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک سال میں لہسن 17.27 ، پکی ہوئی دال 15.10 فیصد، گیس چارجز 15.52 فیصد اور جلانے والی لکڑی 13.14 فیصد مہنگی ہوئی۔

دوسری جانب سال 2024 میں سستی ہونے والی اشیاء میں آٹا 36.20 فیصد کمی کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ پیاز 31.21 فیصد، مرچ پاؤڈر 20 فیصد سستا ہوا۔ انڈے کی قیمتوں میں بھی 12.89، دال مسور 11.18، باسمتی چاول اور دال ماش کی قیمتوں میں بالترتیب 7.98 اور 6.27 فیصد کمی ہوئی۔ اس سال پٹرول 5.64 اور ڈیزل 7.49 فیصد سستا ہوا۔ لیکن اسکے باوجود نہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی آئی، اور نہ ہی دیگر اشیاء پر اسکے کوئی مثبت اثرات نظر آئے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں