رمضان المبارک: یو اے ای نے پاکستانی مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

شیخہ فاطمہ بنتِ مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کردیا گیا ہے۔ کراچی میں قونصل جنرل امارات ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتتی نے اس سلسلے کا آغاز کیا۔

ڈاکٹر بخیت عتیق کے مطابق ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا، جس میں فی خاندان کے لیے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول، 10 کلو چینی، کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک و دیگر مسالہ جات، بچوں کا دودھ اور مشروبات شامل ہیں۔

قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 18 برس سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts