Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں

نئے سال کی آمد پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگرسیاستدانوں اور پاک فوج کے جوانوں کی قوم کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگرسیاستدانوں اور پاک فوج کے جوانوں نے نئے سال کے موقع پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستان قوم کے لیے امن اور خوشحالی لیکر آئے، اُمید ہے عالمی سطح پر 2025 امن و استحکام کا سال ہو، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ صدر آصف علی زرداری نے نئے سال کےدوران نوجوانوں پرسرمایہ کاری کرنے، غریبوں کی ترقی پرتوجہ مرکوز کرنےاورماضی سےسبق حاصل کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ 2025 کا سورج ملک کے لیے ترقی کی نوید لے کرطلوع ہو۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال پاکستان کے لیے خوشحالی، امن اور ترقی کا سال ہو، وزیر اعظم نے مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کےعزم کابھی اظہار کیا۔

 

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے 2025 میں مزید 5 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے جدید کورسز مفت کرانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ نئے برس گورنر اینیشیٹو کو دو گنا بڑھا دیں گے۔ گزشتہ برس 9 لاکھ راشن بیگز تقسیم اور 50 ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نئے برس روزگار، صاف پانی، سستی بجلی کی فراہمی اور صفائی کو یقینی بنائیں گے۔

برف پوش سیاچن گلیشیئرز پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے قوم کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم بارڈر پر اس لیے بیٹھے ہیں کہ ہمارے وطن کا جھنڈا بلند رہے، پاک فوج ہر محاذ پر پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے تیار ہے، ہم سیاچن گلیشیر پر پاکستان کا جھنڈا لیکر ملکی حفاظت پر مامور ہیں۔ فوجی جوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم ہمیشہ مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں، پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، برف پوش علاقوں میں تعینات پاک فوج کے جوان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں۔

فوجی جوان کا کہنا تھا کہ ہڈیوں کو برفا دینے والی سردی میں بھی ہمارا جذبہ بلند ہے، ہماری دعا ہے کہ نیا سال اس ملک کے لیے خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے۔ فوجی جوان نے کہا کہ ہم سرد ہوائوں اور برف پوش پہاڑوں کے سائے تلے پوری اور امید کرتے ہیں آنے والا سال پاکستان کے لیے خوشیوں کی نوید اور اتحاد و اتفاق کا سال ہو۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں