میٹا کا 5 براعظموں میں 50 ہزار کلو میٹر طویل کیبل زیرِ سمندر بچھانے کا منصوبہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ 50 ہزار کلو میٹر طویل کیبل سمندر میں بچھائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا جائنٹ میٹا نے بتایا ہے کہ کمپنی سمندر میں ایک نئی کیبل بچھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ نئی کیبل 24 فائبر پیئرز کے ساتھ امریکا، بھارت، جنوبی افریقا اور برازیل کو ایک دوسرے سے منسلک کر کے بہتر کیپیسٹی فراہم کرے گی۔

کمپنی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ کیبل کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے پروگرامز کے ساتھ ان خطوں میں بڑے معاشی مواقع بھی پیدا کرنے میں معاون ہو گی۔ میٹا کی جانب سے 3 بڑے سمندروں سے گزرنے اور 5 براعظموں کو جوڑنے والی اِس کثیر لاگت ڈیجیٹل ہائی وے پروجیکٹ کی کوئی ٹائم لائن سامنے نہیں آئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts