Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان،فہیم اشرف کی حیران کن انٹری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  کی انٹرنیشنل سرکٹ میں تقریبا سات سال آٹھ  ماہ بعد واپسی ہورہی ہے،2017 میں پاکستان کے ٹائٹل جیتنے کےبعد چیمپئنز ٹرافی کو آئی سی سی نے اپنے کلینڈر سے ختم کردیا تھا لیکن  پھر نومبر  دو ہزار اکیس میں اس کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیاجس کی میزبانی پاکستان کے سُپرد کی ، پاکستان  اُنتیس برس بعد آئی سی سی کے کسی  ایونٹ کا میزبان بنے گا

دفاعی چیمپئن کو چیلنج درپیش ہے اپنا اعزاز برقرار رکھنے کا کہ اُس کو دُنیا کی بہترین ٹیموں  سے مقابلہ کرنا ہوگا، پاکستان کے اسکواڈ کی  قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کو بڑا دھچکا صائم ایوب کے ان فٹ  ہونے کی صورت میں لگا جو اس ایونٹ  کا حصہ نہیں  ہیں

نوجوان کھلاڑی کے بدلے ایک تجربہ کار کرکٹر فخر زمان کو  دوبارہ  جگہ ملی ہے ، وہ  اپنی بیماری کے سبب  2023میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد  واپس آئے ہیں،  پچھلے سال کے آخری روز اعلان کردہ  پاکستان ٹیم میں  کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ  بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین ، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں

صائم ایوب کی جگہ  فخر زمان کے ساتھ بابر اعظم اوپننگ کریں گے اور ان دونوں کو ہی  ٹیم  کے پریکٹس اور ٹرائی نیشن میں نیوزی لینڈ  اور جنوبی افریقا کے خلاف  میچوں میں آزمایا گیا، یہ دونوں ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنی کارکردگی سے میچ کا نقشہ بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، فخر زمان کے کھیلنے کاجو انداز ہے وہ پاکستانی پچز پر خوب جچتا ہے، شائقین کو اُمید ہے کہ  فخر اپنی دھواں دھار  بیٹنگ سے حریف بولرز  کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیں گے

صائم ایوب کے باہر ہونے کے  بعد  جس کھلاڑی  پر پورے پاکستان کی نظریں  ہیں  وہ ہیں بابر اعظم ،  سابق کپتان اس فارمیٹ میں  126 میچز  کھیل چکے ہیں جس کی 123 اننگز میں اُنہوں نے  پچپن اعشاریہ سات تین کی اوسط سے  چھ ہزار  اُنیس  رنز بنائے ہیں،بابر اعظم  چھ ہزار رنز سب سے کم اننگز میں مکمل کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں،  توقع ہے کہ  وہ  اوپنر کے طور پر اپنا نیا کردار خوب نبھائیں گے

اسکواڈ کی  قیادت کرنے والے محمد رضوان  بھی نگاہوں کا مرکز رہیں گے ، پچھلے برس  اُن کی  کپتانی  میں پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے کو ایک روزہ سیریز میں مات دی  تھی، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا ویسے تو  بطور بیٹر ٹیم میں شامل ہیں لیکن   وہ ا سپنرز کا رول بھی نبھائیں گے کیوں کہ اسکواڈ میں صرف ایک  فل ٹائم مسٹری  اسپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے، اسپن بولنگ کا سارا بوجھ اُن کے کاندھوں پر  ہوگا

فاسٹ بولرز کے شعبے کی بات کریں تو  کئی برسوں سے  اس ڈپارٹمنٹ کا بوجھ اُٹھانے والوں میں  شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ، محمد حسنین اور  نسیم شاہ شامل ہیں،  اسکواڈ میں ایک حیران کن نام  فہیم اشرف کی صورت میں سامنےآیا جو بطور آل راؤنڈر جانے جاتے ہیں ، وہ تقریباً  ڈیڑھ سال کے بعد  ٹیم کا حصہ بنے ہیں،  اُن کی سلیکشن پر کافی تنقید بھی ہوئی مگر  عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید اُن  کے انتخاب پر مطمئن ہیں،

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts